سانگھڑ گرلز ڈگری کالج میں ڈسٹرکٹ ریجنل ڈائریکٹر محمد فضل شیخ کی جانب سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 15 اکتوبر 2024 17:38

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2024ء ) ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں صوبائی محتسب سندھ ستارہ امتیاز محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب سانگھڑ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سانگھڑ میں محتسب اعلیٰ کے کام اور طریقہ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسائل کے حل کے لئے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سانگھڑ سے سوالات کئے محتسب اعلیٰ نے طالبات  کے سوالات کے جواب میں کہا کہ صوبائی محکمہ کوئی بھی ہو حتیٰ کہ آپ کا تعلیمی ادارہ ہی کیوں نہ اگر آپ کو یا آپ کے آس پاس کسی کو صوبائی محکمہ سے شکایت ہے تو  صرف سادہ کاغذ پر درخواست لکھ  محتسب اعلیٰ سانگھڑ کے دفتر میں جمع کروائیں جس کی کوئی فیس نہیں ہے انشاء آپ کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے سیمینار میں طالبات اور لیکچرر کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کا اعتماد دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہوں گی۔ سیمینار کا آغاز طالبات نے بہترین قرآت اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا جبکہ پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض لیکچرر صبا منیر نے ادا کئے۔ پرنسپل ڈگری کالج شبیلا شاہین نے کالج میں تعلیم معیار اور کالج کی کارگردگی کے بارے ریجنل ڈائریکٹرمحتسب اعلیٰ کو اگاہ کیا

متعلقہ عنوان :