بائی پاس چیچہ وطنی اوگرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت

منگل 15 اکتوبر 2024 22:58

بائی پاس چیچہ وطنی اوگرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) پولیس صدر چیچہ وطنی نے اوگرا ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا نوید کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت کا مقدمہ مزدا گاڑی کے مہران شاہ ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 14اکتوبر کو سلطان فلنگ اسٹیشن کے مینجر محمد نواز نے اپنے ڈرائیور خرم شہزاد کو پرائیوٹ گاڑی نمبر195ایس ایل، ٹو یوٹا میں ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا نوید کو احمد نگر لاہور سے لے کر ملتان نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کے لیے جا رہے تھے اور ڈرائیور خرم شہزاد گاڑی چلا رہا تھا کہ بائی پاس 112بارہ ایل پر مزدا منی ٹکر ک گاڑی نمبر6435ای اے کے ڈرائیور مہران پاشا نے کار کو ٹکرما ردی جس سے گاڑی تباہ ہو گئی اورمرزا نویدموقع پر جان بحق اور ڈرائیور خرم شہزاد شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

مال منڈی چوک ساہیوال میں تیز رفتارموٹر سائیکل نمبر 525ایس ایل او کے ڈرائیور محمد فرحان نے نذیر حسین کو ٹکر ماری جس سے نذیر حسین اور دوست محمد بشیر شدید زخمی کر کے ملزم فرار ہو گیا ۔ملزم کا نذیر حسین پارکنگ کے دوران تنازعہ ہو گیا تھاجس پر دونوں کو روند ڈالا۔موضع چوکھنڈی میں محمد مصطفی تلہ ،مسرت شاہین بیوی ،، رحمت بی بی اورعبداللہ بچے موٹر سائیکل 617ایس ایل این کے سواروں کو تیز رفتار سوزوکی کار سفیدرنگ نے کچل دیا۔

موٹرسائیکل تباہ ہو گئی ۔ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا۔ تینوں زخمیوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔پولیس صدر چیچہ وطنی، سول لائنزاور بہادر شاہ نے تین مقدمات 322، 279 337جی اور 427ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ڈرائیورگرفتار نہیں ہو سکا۔