پائیدارترقی کیلئے علاقائی تعاون اورروابط کافروغ ضروری ہے، موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف

بدھ 16 اکتوبر 2024 11:32

پائیدارترقی کیلئے علاقائی تعاون اورروابط کافروغ ضروری ہے، موجودہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پائیدارترقی کیلئے علاقائی تعاون اورروابط کافروغ ضروری ہے، پاکستان علاقائی ترقی، استحکام اورروابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ منگل کوشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے آغازپراپنے افتتاحی کلمات میں وزیراعظم نے کہاکہ ایس سی اوسربراہان حکومت کی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزازہے، ہم اپنے معززمہمانوں کواسلام آبادمیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایس سی اوممالک دنیا کی 40فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پائیدارترقی کیلئے علاقائی تعاون اورروابط کافروغ ضروری ہے، آج کا اجلاس علاقائی تعاون کیلئے اہم موقع فراہم کررہاہے، ہم نے اپنے لوگوں کوبہترمعیارزندگی اورسہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی، استحکام اورخوشحالی کیلئے ہمیں مل کرآگے بڑھناہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اجلاس میں سیرحاصل اورمفید گفتگوکے نتائج خطہ کے عوام کیلئے دوررس ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عالمی منظرنامہ میں تبدیلی اورارتقاء کاسامنا کررہے ہیں،موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے، پاکستان علاقائی ترقی، استحکام اورروابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ ہم نے اجتماعی دانش کوبروئے کارلاتے ہوئے آگے بڑھناہے، سیاحتی روابط اورماحول دوست ترقی کے شعبوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،تجارتی روابط میں اضافہ کیلئے کوششیں بھی ضروری ہے۔\932