وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کی ہدایات پرکل 17 اکتوبر 2024 بروز جمعرات TMA آفس خان پور میں کھلی کچہری لگائی جائے گی

بدھ 16 اکتوبر 2024 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کی ہدایات پرآج 17 اکتوبر 2024 بروز جمعرات TMA آفس خان پور میں کھلی کچہری لگائی جائے گی وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر، دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو ان کی دہلیز پر فوری، سستا اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنے کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔

اسی سلسلے میں آج 17 اکتوبر 2024 بروز جمعرات، تحصیل میونسپل آفس خان پور میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی جس کی صدارت وفاقی محتسب ریجنل آفس ہزارہ ڈویژن کے آفیسر جمیل احمد کریں گے۔کھلی کچہری صبح 11 بجے شروع ہوگی، جہاں عوام وفاقی محکموں سے متعلق اپنی شکایات براہ راست جمع کروا سکیں گے۔ ان محکموں میں واپڈا، سوئی گیس، نادرہ، پوسٹ آفس، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، پاسپورٹ اور ٹیلیفون انڈسٹریز سمیت دیگر وفاقی ادارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب کے آفیسر جمیل احمد نے خان پور اور گرد و نواح کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شکایات پیش کریں۔ ان شکایات کا ازالہ 60 دنوں کے اندر کیا جاتا ہے، اور شکایت کنندگان کو نہ تو کوئی فیس دینی ہوتی ہے اور نہ ہی وکیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت کی اس سہولت کا مقصد عوام کی مشکلات کا فوری حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہی.

متعلقہ عنوان :