میںتحریک انصاف کے ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے اور اٹھائے گئے مال کی واپسی کی لیے درخواست دائر

جمعرات 17 اکتوبر 2024 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ میںتحریک انصاف کے ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے اور اٹھائے گئے مال کی واپسی کی لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا بیٹا این اے 80 گوجرانولہ سے تحریک انصاف کا ممبر قومی اسمبلی ہے،ضلعی حکومت نے 10 اکتوبر کو سٹیل میٹل کی فیکٹری بغیر قانونی جواز کے سیل کر دی،فیکٹری میں پولیس قابض ہو کر بیٹھی ہوئی ہے،سی آئی اے پولیس نے 15 اکتوبر کو گودام پر ریڈ کیا،پولیس گودام سے 10 کروڑ روپے مالیت کے کمپریسر اٹھا کر لے گئی ہے،تحریک انصاف سے تعلق کے بنا پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،استدعا ہے کہ عدالت فیکٹری ڈی سیل کرنے کا حکم دے،عدالت گودام سے اٹھایا گیا دس کروڑ روپے کے کمپریسر واپس کرنے کا حکم دے،عدالت غیر قانونی اقدام کرنے والے کمشنر،پولیس اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔