ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر طارق عظیم لاڑک کی زیر صدارت محکمہ پاپولیشن شہید بینظیرآباد ڈویژن کے افسران کا اجلاس

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 18 اکتوبر 2024 17:54

نواب شاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر 2024) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر طارق عظیم لاڑک کی زیر صدارت محکمہ پاپولیشن شہید بینظیرآباد ڈویژن کے افسران کا ایک اجلاس ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن طارق عظیم لاڑک نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پاپولیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن سطح پر محکمہ پاپولیشن کے افسران سے اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ضلع سطح پر قائم پاپولیشن دفاتر کے متعلق مسائل معلوم کرکے حل کرنے ہیں انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاتر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں جبکہ بچوں میں وقفے کی ادویات اور دفاتر میں دیگر مسائل کے متعلق خط لکھیں تاکہ ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جاسکیں ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ محکمہ پاپولیشن کی زیر تعمیر رورل ہیلتھ سنٹرز کئ بلڈنگس کے متعلق بھی تفصیلات فراہم کئے جائیں تاکہ ان زیر تعمیر رورل ہیلتھ سنٹرز کی بلڈنگ کا کام مکمل کروایا جاسکے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شہید بینظیرآباد ریاض احمد شر نے بتایا کہ محکمہ پاپولیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے ضلع انتظامیہ، صحت، پی پی ایچ آئی اور صحت پر کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی مدد سے خاندانہ منصوبہ بندی کے حوالے سے صحت میلے لگائے جارہے ہیں جس میں شہریوں کو خاندانہ منصوبہ بندی کے فوائد کے متعلق آگاہی بھی دی جارہی ہے اس موقع پر سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسران نے اپنی کارکردگی اور مسائل کے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو آگاہی دی اجلاس میں تینوں اضلاع کے پاپولیشن افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :