کالج میں 3848 طالبات کی انرولمینٹ ہے جبکہ کالج میں تدریسی عملے کی تعداد 43ہے اور کہا کہ کالج میں تدریسی عمل بہتر ماحول اور بہتر انداز میں چل رہا ہے، پرنسپل تمکین فاطمہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 18 اکتوبر 2024 17:57

 میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر 2024) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن محمد لقمان میرانی کے ہمراہ  گورنمنٹ ابنِ رشد گرلز ڈگری کالج میرپورخاص کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکالج کی پرنسپل تمکین فاطمہ نے بتایا کہ کالج میں  3848 طالبات کی انرولمینٹ ہے جبکہ کالج میں تدریسی عملے کی تعداد 43ہے اور کہا کہ کالج میں تدریسی عمل بہتر ماحول اور بہتر انداز میں چل رہا ہے،  کالج میں طالبات  کے لیے باقاعدہ پریکٹیکل سیشنز منعقد کیے جاتے ہیں  بعد اذاں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب نے گیارہویں اور بارہویں جماعت  کی کلاسوں کا دورہ  کیااور طالبات کو مستقبل کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک متاثر کن لیکچر دیا اور طالبات  کو علمی میدان میں مقابلے کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دی۔

متعلقہ عنوان :