ش*منشا بم کے دونوں بیٹوں کی عبوری ضمانتیں خارج ، عدالت سے نکلنے میں کامیاب

جمعہ 18 اکتوبر 2024 21:15

gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ وصولی کیس میں لاہور کے معروف قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم کے دونوں بیٹوں عامر منشا اور فیصل منشا کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس پر دونوں ملزمان عدالت سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان بھتہ وصولی کیس میں عدالت میں اپنی حاضری مکمل کروانے آئے تھے۔ ضمانت خارج ہونے پر دونوں عدالت سے نکل گئے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کا منہ دیکھتی رہ گئی۔