آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام38 روزہ ’’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘‘ کا 27واں روز کامیابی سے جاری

منگل 22 اکتوبر 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام38 روزہ ’’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘‘ کے 27ویں روز فلسطینی فن کاروں کی جانب سے Cultural Resistance from Palestine کے عنوان سے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا ، تھیٹر ورکشاپ میں فلسطینی فنکار Ahmed Tobasiاور Zoe Lafferty نے تھیٹر سے شغف رکھنے والے طلباء کو اداکاری کے مختلف گر سکھائے ،فنکاروں نے کھیل کے ذریعے نوجوانوں کواپنے لئے آواز اٹھانے اور اپنے حق کے لئے لڑنے کی تربیت دی۔

(جاری ہے)

فلسطینی فنکاروں کا کہنا تھا کہ جب تک انسان اپنے آپ کو نہیں پہچانتا تب تک وہ معاشرے میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتا ، انسان کو اپنے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے احساسات کا خیال بھی رکھنا ضروری ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے کم وقت میں مختلف لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ،ورکشاپ میں طلباء نے اداکاری کے نئے طریقے سیکھے ،طلباء نے فلسطینی فنکاروں کا خیر مقدم کیا،ورکشاپ میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2نومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا، جس میں روزانہ کی بنیاد پر ملکی اور بین الاقوامی فنکار پر فارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :