سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم

پیر 29 ستمبر 2025 21:35

سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجی میڈیکل سٹورز کا قیام غیر قانونی ہے۔تمام وائس چانسلرز،پرنسپلز،ڈینزاورایم ایس کو مراسلہ جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا یکم اکتوبر تک ٹیچنگ ہسپتال محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو رپورٹ دیں۔

واضح رہے اس سے قبل سرکاری ہسپتالوں کے گرد نجی میڈیکل سٹورز پر ڈاکٹروں کے کمیشن یا ادویات میں کمیشن یا کوٹے کا الزام سامنے آتارہا ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ باہر سے ادویات منگوانے کی پابندی عائد کررکھی ہے ۔ اب محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کروانے کا حکم دیدیا ہے۔