اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا

بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا باہر اپوزیشن اتحاد کے ذریعے فیصلے کیے جائیں، سلمان اکرم راجہ

muhammad ali محمد علی پیر 29 ستمبر 2025 20:35

اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2025ء) سلمان اکرم راجہ کے مطابق اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا باہر اپوزیشن اتحاد کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جنید اکبر نے وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا، جنید اکبر نے کہا تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اڈیالہ جا کر چند وکلاء غلط معلومات پہنچاتے ہیں ۔

جنید اکبر نے کہا ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ کچھ نہیں بتایا جاتا، جنید اکبر نے کہا اڈیالہ میں چند رہنماؤں اور صرف مخصوص گروپ کا موقف پہنچایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے وکلا کی جانب سے غلط پیغامات پہنچانے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا عدالتی احکامات اور سماعت کی وجہ سے میری محض 4 ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارلیمانی پارٹی تک پہنچایا، سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا باہر اپوزیشن اتحاد کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کی تشویش بانی کے سامنے رکھیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو پارٹی ارکان قومی اسمبلی کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔