Live Updates

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اہم ملاقات، صوبے میں امن وامان اور تمام معاملات پر گفتگو کی

بانی پی ٹی آئی قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 ستمبر 2025 20:20

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اہم ملاقات، صوبے میں امن وامان اور ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 ستمبر 2025ء ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اہم ملاقات، صوبے میں امن وامان اور تمام معاملات پر گفتگو کی، بانی پی ٹی آئی قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے تمام  ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور  متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عمران خان کو قیام امن کے لئے قبائلی جرگوں کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ملاقات میں افغانستان سے مذاکرات کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،عمران خان نے وزیراعلیٰ کو افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری اور مذاکرات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عمران خان کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے معیشت کی مضبوطی کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔

معاشی معاملات اور بجٹ کے حوالے سے تفصیلی  بریفنگ کے لیے عمران خان نے مشیر خزانہ مزمل اسلم  کو بھی طلب کر لیا۔ مشیر خزانہ کو عمران خان سے مسلسل ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ مختلف محکموں اور وزراء کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلی کو اس ضمن میں مکمل اختیار دیتے ہوئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ عمران خان نے قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیز کرنے اور اس سلسلے میں وزیراعلی کو تحریک کے حوالے سے تمام  ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات