راولپنڈی،خاتون کو زخمی کرنیوالا اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 24 اکتوبر 2024 22:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2024ء) جاتلی پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر خاتون کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازعہ پر خاتون کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا، اشتہاری ٹکا خان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری جون 2023 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔