پیرا میڈیکل اسٹاف کے مستقل آسامیوں کو ایک سالہ کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک بنیادوں پر مشتہر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حاجی شفاء مینگل

ہفتہ 26 اکتوبر 2024 18:20

د*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2024ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی محمد شفا مینگل جنرل سیکرٹری صاحب جان کاکڑ چیئرمین ملک پائند خان کاکڑ سینئر نائب صدر حاجی اختر کرد ارباب آغا کاسی نجیب کاکڑ نبی جان حسنی رشید زہری لالے عنایت جوشیل سوترا سلیم رئیسانی مالک جان بڑیچ قاہر خان نورزئی نیاز جمالی سید عبداللہ شاہ عنایت اسحق زادہ عمران بوٹا نجیب خان کاکڑ غلام علی بگٹی منیر احمد بڑیچ جاوید خان کاکڑ سلیم محمد شہی زینالعبدین بڑیچ اسد سرپرہ و دیگر عہدیدارن نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہاہے کہ آئے روز اخبارات میں بلوچستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے مستقل خالی آسامیوں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر مشتہر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خالی آسامیوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ٹیکنیکل اور ڈپلومہ ہولڈر سینئر ممبران کا رائٹ بنتا ہے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن صرف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے قائدین کے مذاکراتی عمل کا پابند ہے مگر شاید موجود محکمہ صحت کے ذمہ داران گرینڈ ہیلتھ الائنس کو بھی مصروف رکھے اپنے پرائیویٹائزیشن کے پالیسی پر عمل پیرا ہیں مگر پیرا اسٹاف خبردار کرنا چاہتی ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا جلد از جلد اپنے صوبائی قائدین سے مشاورت کرکے سخت سے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔