آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ’’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘‘ کے 32ویں روز ڈیوائزڈ پلے "The untold Chapters"پیش کر دیاگیا

اتوار 27 اکتوبر 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ’’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘‘ کے 32ویں روز ڈیوائزڈ تھیٹر پلے’’The untold Chapters‘‘ آڈیٹوریم I پیش کر دیاگیا۔پلے میں اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹ (SOVAPA)کے طلباء ناروے سے آئی ہوئی ہدایت کارہKaren Hogue کے ساتھ اداکاری کررہے تھے ۔تھیٹر کی کاسٹ میں رضا، Sheryl John، فاطمہ، کومل ویرجی، زوبی فاطمہ، انجیش، سارہ تقی، ارسلان ملک، دلبود اور عاصم شامل تھے ، پلے میں ایک دلکش ڈبل فیچر پرفارمنس جس میں نسل در نسل صدمات اور خود کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

ہر 30-40 منٹ کے حصے میں قریبی نقطہ نظر پیش کیے گئے ہیں جو سامعین کو انسانی تجربات پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سفر کا آغاز ہر اداکار نے ذاتی سچائیوں کو سوالات کے ذریعے دریافت کرنے کے ساتھ شروع کیا جیسے ’’بچپن سے کون سا ’سچ‘ جھوٹا نکلا ‘‘ اور ’’پانچ سال پہلے آپ اپنے آپ کو کیا مشورہ دیگی ‘‘۔تھیٹر میں دو تصورات تیار کیے گیے : ایک نسلی صدمے کے گہرے اثرات کو تلاش کرتا ہے اور دوسرا افراد کو اپنے لیے مستند طریقے سے جینے کی ترغیب دیتا ہے۔

پلے "The untold Chapters" تھیٹر کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع ہے ،آج ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس کی عکاسی کرتا ہے، جسے کراچی میں رہنے والے نوجوان بالغوں نے تخلیق کئے ہیں ، ڈرامے میں اداکاری سے شغف رکھنے والوں سمیت اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی