پولیو ایک ایسا وائرس ہے جو ہمارے مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کے لیے معذور بنا دیتا ہے جس کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے، کمشنر میر پورخاص

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 28 اکتوبر 2024 17:21

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2024ء) ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈویژن بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے متعلق ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں پولیومہم کے کام اور پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لینے کے متعلق دورہ کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک ایسا وائرس ہے جو ہمارے مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کے لیے معذور بنا دیتا ہے جس کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے.

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال عمرکوٹ، تعقلہ ہسپتال پتھورو، اور دیگر علاقوں میں پولیو مہم اور پولیو ٹیموں کے کاموں کا از خود جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ وہ پر عزم ہو کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک کوہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب کرنےکے لیے پولیو کارکردگی کو موئثر بنانے کے لیے نگرانی کے عمل کو تیز کیا جائے. اس موقع پر محکمہ صحت، اور روینیو افسران ان کے ہمراہ تھے.دریں اثناء کمشنر نے ڈگری ٹنڈوجان محمد نوکوٹ جھڈو اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کرکے پولیو مہم کے دوران پولیو ورکروں کے کاموں کا از خود جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزاور محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

متعلقہ عنوان :