پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جشن پارلیمانی بالادستی 31 اکتوبر کو منایا جائے گا

بدھ 30 اکتوبر 2024 11:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جشن پارلیمانی بالادستی 31اکتوبر کو چیئرنگ کراس مال روڈ پر جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ صدور نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

رکن پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری اسلم گل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے چاروں اضلاع سے جیالوں کے قافلے حاجی عزیز الرحمن چن،آصف ناگرہ،چوہدری عاطف رفیق اور امجد جٹ کی قیادت میں 3بجے چیئرنگ کراس مال روڈ پہنچیں گے جبکہ رانا جمیل منج،ایڈون سہوترا،پی ایس ایف ،پیپلز یوتھ ،لیبر ونگ،اقلیتی ونگ اور ٹرانسپورٹ ونگ کے قافلے بھی جشن میں شرکت کریں گے۔

جشن کی تقریب سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ ،رانا جواد،چوہدری اسلم گل اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔جشن کے آخر میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔