ایران میں معروف کمپنی موٹرولاکے موبائل فون استعمال اورخریدو فروخت پر پابندی عائد

بدھ 30 اکتوبر 2024 18:00

ایران میں معروف کمپنی موٹرولاکے موبائل فون استعمال اورخریدو فروخت ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) ایران نے اپنے ملک میں شہریوں پر موبائل ساز معروف کمپنی موٹرولا کے موبائل فون کے استعمال اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق ایران نے یہ فیصلہ حالیہ اسرائیلی پیجر دھماکوں کے بعد کیا ہے ۔ ایرانی وزیر محمد مہدی برداران کے مطابق حکومت نے موٹرولا موبائل فونز کی درآمد، خرید وفروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ایرانی وزیر محمد مہدی برادران نے کہاکہ ایران کی حدود میں موٹرولا فون ڈیوائسز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔