غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے دوران اب تک 12000اسرائیلی فوجی زخمی

قابض فوج کا اپنے 890فوجیوں، افسران اور سکیورٹی فورسز کے ارکان کی ہلاکت کا اعتراف

بدھ 30 اکتوبر 2024 18:02

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) قابض صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 12000فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے بحالی کے شعبے نے جاری ایک رپورٹ میں بتایاکہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران دو مرتبہ 1500فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی لبنان میں شروع میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک 900فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ جمعے کو قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے 890فوجیوں، افسران اور سکیورٹی فورسز کے ارکان کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔فوج نے ایک بیان میں کہاکہ مرنے والوں میں 808افسر اور فوجی، 75قابض اسرائیلی پولیس اور جنرل سکیورٹی ایجنسی کے ارکان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :