یوای ٹی میں 124ویں ایڈوانسڈ اسٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کا انعقاد

عالمی چیلنجز اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق موضوع کے انتخاب پر زور

بدھ 30 اکتوبر 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2024ء) آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے 124ویں ایڈوانسڈ اسٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) میٹنگ کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ میٹنگ میں تمام فیکلٹیز کے ڈین، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد آصف رفیق اور متعدد فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں مختلف شعبہ جات جیسے کہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ، کیمسٹری، مکینیکل، پولیمر، سول اور کمپیوٹر سائنس کے 11 نئے پی ایچ ڈی پروپوزل منظور ہوئے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''ریسرچ کے موضوعات کا انتخاب موجودہ عالمی چیلنجز اور مارکیٹ کی ضروریات کے تحت ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ دور انوویشن، ٹیکنالوجی اور انقلاب کا ہے، لہٰذا ہمیں ایسے موضوعات پر تحقیق کرنی چاہیے جس سے سوسائٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

'' انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیں ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جو معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں۔میٹنگ میں مختلف فیکلٹیز کے سپروائزرز اور پی ایچ ڈی طلباء نے شرکت کی اور اپنے اپنے تحقیقی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :