Live Updates

میاں نواز شریف نومبر میں ہی لندن سے وطن واپس آجائیں گے

نوازشریف پارلیمنٹ آئے ایک شعر میں ساری بات کہہ دی، نوازشریف کے شعر کا مخاطب عدلیہ اور جواس کو استعمال کرتے ہیں وہ تھے، نوازشریف وزیراعظم نہیں بنے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا، مرکزی رہنماء پی ایم ایل این سینیٹر طلال چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 اکتوبر 2024 23:20

میاں نواز شریف نومبر میں ہی لندن سے وطن واپس آجائیں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2024ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نومبر میں ہی لندن سے وطن واپس آجائیں گے، نوازشریف پارلیمنٹ آئے ایک شعر میں ساری بات کہہ دی، نوازشریف کے شعر کا مخاطب عدلیہ اور جواس کو استعمال کرتے ہیں وہ تھے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نومبر میں ہی لندن سے وطن واپس آجائیں گے،وہ پاکستان میں ہوں یا لندن میں، اس وقت ساری چیزیں نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہیں، ہم پہلے دن سے کہتے تھے کہ وزیراعظم نوازشریف ہوگا یا نوازشریف کا ہوگا، مقبولیت کا پیمانہ الیکشن ہوتا ہے جس نے جو کہنا ہے کہتا رہے ،ایسے لوگ بھی ہیں جو نوازشریف کے بغیر الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا یہ سیاستدان کا کام ہے، آپ کہتے کہ ترمیم کا مسودہ خطرناک تھا، لیکن اس پر پھرسیاسی جماعتوں میں بحث اور مشاورت ہوئی اور مشترکہ مسودہ لائے۔ سیاست میں ہوتا ہے کہ کون سا بیانیہ رکھنا ہے۔ نوازشریف کے وزیراعظم بننے سے بڑی بات یہ کہ بیٹی وزیراعلیٰ اور بھائی وزیراعظم ہے،نوازشریف پارلیمنٹ آئے ایک شعر میں ساری بات کہہ دی ، ہم کہتے رہے یہ ہماری ریڈلائن ہے، اس کو کراس نہ کریں،ریڈلائن کراس ہوئی تو ہم بھرپور انداز میں لڑے۔

نوازشریف کے شعر کا مخاطب عدلیہ اور جوعدلیہ کو استعمال کرتے ہیں، وہ تھے۔ نوازشریف وزیراعظم نہیں بنے تھے تو ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جو اقدامات کئے ، مہنگائی میں اضافہ ہوا، اس کا ہمیں سیاس طور پر نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی گئی ہیں جب وہ واپس لی گئیں تو پھرہماری لڑائی ختم ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات