اپوزیشن سے آئندہ ہفتے کمیٹیوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کر لیا جائےگا ،سپیکرقومی اسمبلی

جمعہ 1 نومبر 2024 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ اگر اپوزیشن سے آئندہ ہفتے کمیٹیوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو 7 قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کر لیا جائےگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم این اے آغا رفیع اللہ نے ضمنی سوال میں کہا کہ اپوزیشن ارکان صرف پوائنٹس سکورنگ کر رہے ہیں ، اگر یہ لوگ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو ان کی وجہ سے جو کمیٹیاں نامکمل ہیں وہ مکمل کی جائیں۔ عامر ڈوگرنے کہا کہ آئندہ ہفتے میں رہ جانے والی کمیٹیوں کو مکمل کرلیں گے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کمیٹی اجلاس کی ریکوزیشن آرہی ہیں اگر یہ عمل مکمل نہ ہوا تو آئندہ ہفتے اجلاس بلا لیا جائے گا ۔