وزیراعلیٰ پنجاب ایکشن

ڈاکٹروں کی برطرفی ، معطلی ، شوکاز نوٹس ۔ ینگ ڈاکٹروں کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہر

جمعہ 1 نومبر 2024 22:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2024ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ٹریفک حادثہ میںمریض کی ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاکت ۔وزیر اعلیٰ نے تین ڈاکٹروں کی برطرفی کے بعد ایک پروفیسرکو معطل اور تین ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں اور معطل ڈاکٹروں سے 7یوم کے اندر جواب طلب کر لیا ہے ۔ ڈاکٹر عطاالطیف پروفیسر آف سرجری کو معطل، ڈاکٹر عاکف یوسف سینئر رجسٹرار سرجری،ڈاکٹر یاسر جمال اسسٹنٹ پروفیسرآف ریڈیالوجی اورنیورو کے ایک ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس کے باہر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ برطرف ڈاکٹروں فیصل عمر، محمد لقمان اورلیڈی ڈاکٹر حوریہ ندیم کو بحال کیا جائے اور معطل پروفیسر اور دوسرے ڈاکٹروں کو دیے گئے شوکاز نوٹس واپس لیے جائیںورنہ ڈاکٹر احتجاج جاری رکھیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے وارڈوں اورآوٹ ڈور پر ڈاکٹروں کی موجودگی کم ہونے کے سبب مریضوں کے علاج کا کام ٹھپ رہااورمریض رل گئے ۔