حاجی یونس بلوچ کی مستونگ بم دھماکے میں بے گناہ معصوم بچوں ، پولیس اہلکاروںکی شہادت کی مذمت

معصوم ، بے گناہ بچیوں ، پولیس اہلکاروںکو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،سابق ڈپٹی میر کوئٹہ

جمعہ 1 نومبر 2024 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2024ء) سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ حاجی یونس بلوچ نے مستونگ بم دھماکے میں بے گناہ معصوم بچوں اور پولیس اہلکاروںکی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ بچیوں اور پولیس اہلکاروںکو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی یونس لہڑی نے مستونگ بم دھماکے میںاسکول کی بچیوںاور پولیس اہلکار سمیت 8افراد کی شہادت اور30سے زائد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر ملک اور عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں وہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کانشانہ بناکراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے بم دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائیں اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثراور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :