انسانیت کی اصلاح وفلاح اور نجات اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺکی اتباع میں ہے‘علامہ مظفرحسین شاہ

ہفتہ 2 نومبر 2024 23:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2024ء) بین الاقوامی مبلغ اور خطیب علامہ سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت اور اللہ کا پسند یدہ دین ہے انسانیت کی اصلاح وفلاح اور نجات اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺکی اتباع میں ہے وہ گذشتہ شب جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 82ویں سالانہ جلسہ کی دوسری نشست میں خطاب کررہے تھے۔ پیر اشفاق احمد شاہ بخاری نے صدارت کی ۔

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ کے آخری روزآج مظہرسعید کاظمی، حامدسعید کاظمی ودیگر خطاب کرینگے۔علامہ سید مظفر حسین شاہ بخاری نے کہا کہ فرمان رسول ﷺ کے مطابق تمام اصحاب رسول،عادل ہادی ومہدی اور آسمان ہدایت کے روشن ستارے ہیں ان کی پیروی ہدایت ونجات کی ضمانت ہے اصحاب واہل بیت کی مودت باہم لازم وملزوم ہے مولانا حامد سرفراز قادری نے کہا کہ خلیفہ اول سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ پوری کائنات میں انبیائومرسلین کے بعد سب سے افضل واعلیٰ اور بلند وبالا ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت چودہ سوسال سے متفق علیہ اور طے شدہ حقائق کو متنازعہ اور مشکوک بنایا جارہا ہے نامور خطیب صاحبزادہ سید احمد کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت خوانی کی محافل میں عمرے کے ٹکٹ رقم کا اسراف،دنیا داری اور نمودونمائش ہے بے عمل نعت خوانوں اور قوالوں پر پیسے لٹانے کی بجائے مدارس دینیہ کو مضبوط کریں اور دینی مدارس کے طلبائکی خدمت کریں جلسہ میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی، علامہ سید مظفر حسین شاہ،مولانا حامد سرفراز قادری، مفتی مظہر مختار درانی، سید احمد کمال شاہ،سید محمود الحق شاہ، پیر اشفاق احمد بخاری،ڈاکٹر ارشد نقیبی،مفتی محمد احمد سعیدی،مفتی محمد محسن فیضی،سید مصطفی اشرف جیلانی، مولانا محمد فاروق خان سعیدی،ڈاکٹر محمد ہاشم سعیدی، علامہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی،محمد حسین بابر،قاری رکن الدین قادری،مرزا ارشد القادری،مولانا محمد رفیق شاہ جمالی،تاج رفیق مغل،مولانا محمد اکرم رضوی،قاری سلمان عمر سعیدی،مولانا سلیم سعیدی، مولانا نور ہاشم سعیدی، سید منیر حسین شاہ، مفتی محمد شفیع سعیدی، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد اسلام قمری،قاری حق نواز سعیدی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ کے آخری روز 3نومبر بروز اتوار دس بجے شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ میں مفتی نصیر الدین حسنی، مولانا محمد قاسم سعیدی، مولانا عاشق حسین سعیدی، مولانا راشد ممتاز سعیدی،نماز ظہر کے بعد جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی کی زیرصدارت مولانا فضل سبحان قادری (مردان)،ڈاکٹر سعید احمد سعیدی(پنجاب یونیورسٹی لاہور) مولانا خدابخش رضا سعیدی جبکہ عشاء کے بعد سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مفتی عبدالحمید چشتی اور مولانا خان محمد قادری خطاب کریں گے اس موقع پر جامعہ کے فارغ التحصیل علمائاور مفتیان حضرات کی دستار بندی ہوگی اور انہیں اسناد فضیلت دی جائیں گی۔