پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پاک چین ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر قائم

پاکستانی نوجوانوں کو چینی زبان ، پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے 15 مضامین کو اگلے سال ترجیح دی جائیگی،چائنہ اکنامک نیٹ

اتوار 3 نومبر 2024 13:20

پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پاک چین ٹیکنیکل ایجوکیشن ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2024ء) پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پاک -چین ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ۔چین پاکستان ٹی وی ای ٹی (ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ) انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن ڈیولپمنٹ فورم میں کی گئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کو چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے آئی او ٹی، آٹومیشن، ٹیکسٹائل، بگ ڈیٹا، انجینئرنگ وغیرہ سمیت 15 اہم مضامین کو اگلے سال ترجیح دی جائے گی، ڈیجیٹل نصاب کو باہمی طور پر وضع کردہ معیارات کے تحت تیار کیا جائے گا، اور اساتذہ کو ان کے پیشہ ورانہ علم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل، وسائل اور ماحولیات اور خوراک میں صنعت سے متعلق مخصوص کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن سے توقع ہے کہ طلبا کو ان شعبوں میں غیر معمولی انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع سے آراستہ کیا جائے گا جس سے پاکستان کے اقتصادی تعاون اور ترقی میں مدد ملے گی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل عمار محمد نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں اور مقامی کمپنیوں کی جانب سے ٹیلنٹ کی خواہش کے عین مطابق ہے جو صنعتی اپ گریڈ کی لہر کو پکڑ رہی ہیں اب تک اس اتحاد نے چین اور پاکستان میں 300 سے زائد یونیورسٹیوں اور کالجوں اور 80 سے زائد کاروباری اداروں کی شرکت کو راغب کیا ہے، جو زراعت، اطلاعات، صحت، توانائی وغیرہ جیسے مختلف کلیدی شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تکنیکی ترقی کے علاوہ، آٹھ اسمارٹ چینی زبان کے مراکز کے قیام کو ٹی وی ای ٹی - صنعتی مرکز کے پہلے سال کے منصوبے میں درج کیا گیا ہے جس میں سے پہلا کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے جسے لیاننگ پیٹروکیمیکل کالج کی حمایت حاصل ہوگی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پیشہ ورانہ تعلیم پر چین اور پاکستان کے درمیان تعاون 2021 سے تیزی سے جاری ہے۔

رواں سال کے اوائل میں دوطرفہ تعاون کے تحت لاہور میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں مقامی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، کلاڈ کمپیوٹنگ، گرافک ڈیزائن، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا اینالٹکس، مشین لرننگ اور گیم ڈیولپمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی تھی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے صدر لی جن سونگ، فورم کے آرگنائزر اور پیشہ ورانہ تعلیم کے چینی زبان پلس اسکل ڈیولپمنٹ موڈ کے ہیرالڈ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال چینی کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں 220 ارب یوآن کی غیر مالیاتی سرمایہ کاری درج کی جو گزشتہ سال کی نسبت 28 فیصد زیادہ ہے۔ بہت سے حالات میں، کم ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کم ہو جاتی ہے، جیسے بغیر پائلٹ کے کارخانے۔ یہ پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے ہو رہا ہے جس نے ہم پر زور دیا ہے کہ شراکت دار ممالک کو نئی ٹیکنالوجیزکے اثرات سے نمٹنے میں مدد کرتے ہوئے مقامی سروس ایکولوجی کی تعمیر کی جائے۔

متعلقہ عنوان :