تائیوان کے قریب چینی عسکری سرگرمیاں

DW ڈی ڈبلیو اتوار 3 نومبر 2024 16:20

تائیوان کے قریب چینی عسکری سرگرمیاں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 نومبر 2024ء) چین نے حالیہ برسوں میں تائیوان کے گرد فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ بیجنگ حکومت، تائی پے پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ جزیرے پر چینی دعوؤں کو قبول کرے۔

تائی پے حکومت کے مطابق چینی طیارے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے قریب جزیرے کے قریب دیکھے گئے، جن میں سے 35 نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کیا، جو چین اور تائیوان کو علیحدہ کرتی ہے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یوں چینی طیارےتائیوانی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

وزارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چینی اقدام کے بعد تائیوانی فوج کو جواب میں طیارے، بحری جہاز اور ساحلی میزائل نظام فعال کرنا پڑا۔

یہ چینی عسکری سرگرمی تائیوان کے اردگردچینی فوج کی ایک مشترکہ جنگی مشق کے بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

چین نے جنگ کی تیاری نامی مشق میں جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز استعمال کیے تھے۔

یہ بات اہم ہے کہ چین تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتا ہے اور اسے چین کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ چینی حکام متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ تائیوان کو چین میں شامل کریں گے جب کہ وہ اس سلسلے میں طاقت کے استعمال کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیتے۔

بیجنگ نے پچھلے مہینے تائیوان کے ارد گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کی تھیں، جس کی تائی پے اور اس کے اہم اتحادی امریکہ نے مذمت کی تھی۔

ع ت، ر ب (اے ایف پی)