صحافت ایک مقدس پیشہ ہے یہ ملک کا اہم ترین ستون ہے صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے سدرہ سعید بند یشہ

پیر 4 نومبر 2024 11:53

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہو لڈر این اے 100 سدرہ سعید بند یشہ نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے یہ ملک کا اہم ترین ستون ہے صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے اور ذمہ دارانہ صحافت پر فوکس کرنا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی صحا فی برادری کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے بدقسمتی سے اب صحافت ایک ایسے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے جہاں سچ جھوٹ کی تمیز تقریبا ختم ہو چکی ہے سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ صحافی برادری کے خلاف جرائم کی طویل فہرست ہے اور ان جرائم کو روکنے کے لئے حکومتوں کے ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

جرائم کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ فیلڈ کے اندراور باہر ایک مافیا سرگرم عمل ہے جو صحافتی برادری کے خلاف جرائم کا مرتکب ہو کر اثر اندازی کا سبب بنتا ہے کسی کے ایجنڈے کو نہیں بلکہ صحافیوں کو پاکستان کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلنا چاہیے‘صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے سازگار اور محفوظ ماحول کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ مستند اطلاعات اور خبریںسے عوام پاکستان کو آگاہ کرنے کے لیے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے