آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8نومبر کو کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

منگل 5 نومبر 2024 08:30

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2024ء) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔میزبان کینگروز کو پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے مہمان پاکستان کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جاچکا ہےجو آسٹریلیا نے جیتا ہے۔ میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران نسیم شاہ کو بولنگ کے دوران کریمپس پڑ گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنا آٹھواں اوور مکمل نہ کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے، تاہم فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں برسبین پہنچیں گی جہاں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر ،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گرائونڈجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔\932

متعلقہ عنوان :