آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ

منگل 5 نومبر 2024 16:55

آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2024ء) سابق وزیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا کے خوشی کا مقام ہے ہمارے نوجوان یہاں سے باہر کے ملکوں میں جا کر واپس پیسہ یہاں خرچ کر رہے ہیں آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی آزاد کشمیر کے ابھی بہت سے سیاحتی مقامات ہیں جو ابھی تک اوپن نہیں ہوئے وہاں بھی کام کرنے کی کوشش کرنا ہو گی اوور سیرز ہمارے بھائی آزاد کشمیر میں سیاحت پر اپنی پیسہ انویسٹ کریں گے تو اس سے یہاں اور لوگوں کو بھی روزگار میسر آئے گا ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے دارلحکومت میں لیڈنگ کنٹینٹل ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قابل سابق وفاقی وزیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی نے افتتاح کیا سی ای او لیڈنگ کنٹینٹل ظہیر عالم مفتی فضل الرسول طاہر نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس ابرھیم ضیاہ سابق وزیر چوہدری شہزاد سابق وزیر ڈاکٹر مصطفی بشیر سابق مشیر سردار تبارک علی امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر مبشر منیر اعوان راجہ ثاقب مجید راجہ مہر بلدیہ سکندر گیلانی ودیگر نے شرکت کی افتتاح تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا کے خوشی کا مقام ہے ہمارے نوجوان یہاں سے باہر کے ملکوں میں جا کر واپس پیسہ یہاں خرچ کر رہے ہیں آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی آزاد کشمیر کے ابھی بہت سے سیاحتی مقامات ہیں جو ابھی تک اوپن نہیں ہوئے وہاں بھی کام کرنے کی کوشش کرنی ہو گی اور سیرز ہمارے بھائی آزاد کشمیر میں سیاحت پر اپنی پیسہ انویسٹ کریں گے تو اس سے یہاں اور لوگوں کو بھی روزگار میسر آئے گا آزاد کشمیر میں صرف سیاحتی میں پرائیوٹ اور سرکاری سطع پر اگر توجہ دی جائی. تو یہاں کوئی بے روزگار نہیں ہو رہے گا آزاد کشمیر انتہائی خوبصورت علاقہ ہے یہاں صرف سہولیات ہوں تو ہر کوئی مقامی سطح روزگار کمائیں گے لوگ سرکاری نوکریاں چھوڑکر کاروبار کی طرف جائیں گے اس آزاد کشمیر کے نواجوان بڑے باہمت نوجوان ہیں یہ جوانی کی عمر میں عیاشیوں کے بجائے کام پر واجہ دیتے ہیں آزاد کشمیر کے نوجوانوں جو اگر کسی بھی فیلڈ میں کام کرنے کا موقع دیا جائے تو یہ کامیابی سمیٹتے ہیں ،آزاد کشمیر کی حکومت کو بھی چائیے وہ سیاحت کی طرف توجہ دے حکومت جتنا سیاحت کو پرموٹ کرے گی اتنا ہی لوکل سطح پر روزگار کے مواقے میسر آئیں گے اور ریاستی خزانہ کو بھی اس کا فائدہ ہو گا موقع پر انہوں سی ای او لیڈنگ ظہیر عالم کو ہوٹل کے شنادار افتتاح ہر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے مجھے امید ہے ہمارے نوجوان جو باہر کے ملکوں میں پیسہ انویسٹ کر رہے تھے اب وہ اہنے گھر میں پیسہ لگائیں گے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی تقریب کے اختتام پر سی ای او لیڈنگ ظہیر عالم مہمانوں کا شکریہ ادا کیا