گورنر سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، صوبے میں قیام امن پر بات چیت

صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائیگا، فیصل کریم کنڈی

بدھ 6 نومبر 2024 17:21

گورنر سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، صوبے میں قیام امن پر بات چیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اہم ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ۔

علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔