
حکومت سندھ کی جانب سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شہروں کو ترقی یافتہ شہروں میں شمار کرنےکے لیے سٹی ماسٹر پلان کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، چئیرمین امپلیمینٹشن کمیٹی و ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
عبید اللہ کوری
بدھ 6 نومبر 2024
17:38
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار چئیرمین امپلیمینٹشن کمیٹی و ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی خان تالپور اور میئر عبدالروف غوری کے ہمراہ کمشنر کمیٹی ہال میں سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کروانے کے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ماسٹر پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپور خاص اور مئیر کی سربراہی میں سب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں. انہوں نے مزیدکہا کہ ماسٹر پلان میں ہاؤسنگ، سوشل سروسز، صحت، تعلیم بنیادی ضروریات واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینیج، سالڈ ویسٹ، ٹرانسپورٹیشن اور کاروباری مراکز شامل ہوں گے اور کہا کہ 20 سالہ مدت کے تحت 2037 تک کی منصوبہ بندی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے. اس موقع پر ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی خان تالپور نے کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت میرپورخاص شہر کو ترقی یافتہ شہروں سے جوڑنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ میرپورخاص شہر ہمارا اپنا شہر ہے اور کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچایا جائے. اس موقع پر مئیر عبدالروف غوری نے کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ضلع میرپورخاص کے 3 تحصیل میرپورخاص، حسین بخش مری اور شجاع آباد کی 2 ٹاؤن کمیٹیوں کی 22 یونین کونسل شامل ہوں گی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، رئیس عارف خان بھرگڑی، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امجد، اسسٹنٹ کمشنرز، روڈس، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، تعلیم، صحت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.
مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.