مستقبل کی مون سون تیز بارشوں کے دوران بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے گذشتہ تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی تشکیل دے کر کام کیا جائے، ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 6 نومبر 2024 17:40

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06اکتوبر 2024) مستقبل کی مون سون تیز بارشوں کے دوران بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے گذشتہ تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی تشکیل دے کر کام کیا جائے. ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی کی ضلع کونسل چیئرمین میر انور علی خان تالپور کے ہمراہ کمشنر کمیٹی ہال میں ایل بی او ڈی، قدرتی آبی گذر گاہوں کے پشتوں کو مضبوط کرنے اور صفائی ستھرائی کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، میئر عبدالروف غوری ، رئیس عارف خان بھرگڑی، ایس ایس پی میرپور خاص شبیر احمد سیٹھار، ایل بی او ڈی کے افسران، ایکسئین ڈرینیج ظفر اللہ سومرو، ڈائریکٹر نارا کینال، تمام تحصيلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر  کمشنر  نے کہا کہ گذشتہ مون سون امکانی بارش کے  پانی کا  فوری نکاسی ہونا بہتر حکمت اور باہمی رابطہ کاری کا نتیجہ ہے اس لئے مستقبل میں بھی اسی حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے. اور قدرتی آبی گذر گاہوں کے  کمزور پشتوں کی نشاندہی کرکے بہتر طور پر کام کیا جائے. کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز، ٹاؤن کمیٹیز چئیرمین، محکمہ آبپاشی اور ایل بی او ڈی کے افسران سے اجلاس منعقد کرکے 10 روز کے اندر رپورٹ ڈپٹی کمشنر میرپور خاص آفس میں جمع کی جائے.

متعلقہ عنوان :