
عمران خان کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد
نومنتخب صدرٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے، بانی تحریک انصاف کا پیغام
محمد علی
بدھ 6 نومبر 2024
20:08

(جاری ہے)
خط میں عارف علوی کا کہنا ہے کہ آزادانہ و منصفانہ اور بغیر دھاندلی کے انتخابات نے امریکہ کے شہریوں کو اپنی خواہش اور امید کے اظہار کی اجازت دی ہے کہ وہ آپ کی قیادت کے ذریعے اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں۔
خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے لوگوں کی طرف سے اور پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر میں آپ کو امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی شاندار فتح پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ہم جمہوری قوموں کے طور پر مسلسل تعاون کے منتظر ہیں، درحقیقت آپ کی جیت نے دنیا کے آمروں اور خواہشمند آمروں کی ریڑھ کی ہڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے خط میں مزید کہا کہ آپ پاکستان کے اچھے دوست رہے ہیں، دنیا یوکرین اور فلسطین میں جنگ سے پریشان ہے اور اس کے اثرات سے پاکستان اور میرے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے، عمران خان کی طرف سے میں عالمی امن کے لیے اپنی بہترین کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بتایا جارہا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے 47ویں صدر منتخب ہو چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکہ کے صدر بنے ہیں، نو منتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہم پھر امریکہ کو عظیم بنائیں گے، میری کامیابی امریکی عوام کی فتح ہے، ہر امریکی شہری کے حقوق کے لیے لڑوں گا، یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، میرے حامیوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کے لئیے شاندار مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کیا، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، میں ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.