ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 7 نومبر 2024 17:41

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کا ڈسٹرکٹ ہینڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ایمرجنسی وارڈ، فیمیل وارڈ، جنرل وارڈ اور اسٹور، لیبارٹری، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے روم، آرتھوپیڈک، سرجری وارڈ، آپریشن تھیٹر، کارڈیولاجی وارڈ اور دیگر وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور داخل مریضوں کا صحت کی بنیادی سہولیات ملنا چاہئے اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آؤٹ لک کو بھی بہتر کیا جائے اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سول ہسپتال کی بہتری اور عوام کو معیاری صحت کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے. اسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری زینب حفیظ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہیمجی چوہان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجن راہموں، اسٹنٹ انجنيئر پراونشل بلڈنگ منظور منگی، اکاؤنٹس آفیسر ڈی ایچ کیو شیر محمد چانیہوں بھی ان کے ہمراہ تھے.

متعلقہ عنوان :