ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سول اسپتال میں گریڈ 1 سے گریڈ 20 کی 566 آسامیوں میں سے 207 آسامیاں خالی ہیں۔ رپورٹ کمشنر کو جمع

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 7 نومبر 2024 17:42

میر پورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2024ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ وسول سرجن ڈی ایچ کیو سول ہسپتال میرپورخاص نے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال کی گریڈ 1 سے گریڈ 20 تک کی ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور لوور اسٹاف کی خالی آسامیوں کی تفصیلی رپورٹ کمشنر میر پور خاص کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 کی 566 آسامیوں میں سے 207 آسامیاں خالی ہیں سول سرجن کے مطابق انتہائی ضروری خالی آسامیاں بچوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر،بے ہوش کرنے والےڈاکٹر،لیبارٹری پیتھالوجسٹ،سینیئر سرجن،سینیئر وومن میڈیکل آفیسر،دماغ کی بیماریوں کےماہر ڈاکٹر، شوگر کے علاج کے ماہرڈاکٹر، ماہر امراض چشم اورمثانے کے امراض کے ڈاکٹر کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے متعلقہ اعلی حکام کو لکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :