پولیو خطرناک وائرس ہے جس کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 7 نومبر 2024 17:43

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2024ء) ڈویژنل کمشنر میر پور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ پولیو  خطرناک وائرس ہے جس کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں ویڈیو لنک کے ذریعے گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے مائیکرو پلان پر نظر ثانی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور پولیو ورکرز کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ہم سب مل کر اپنے وطن عزیز کو پولیو سے پاک ملک بنا سکیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرمیرپورخاص ڈاکٹر امجد ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائن داس ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈینیٹر تہور حسین نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون مٹھی ریاض حسین شیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :