حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ برصغیر کے عظیم انقلابی شاعر تھے،ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 9 نومبر 2024 22:17

حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ برصغیر کے عظیم انقلابی شاعر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2024ء) وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ برصغیر کے عظیم انقلابی شاعر تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو خودی کا درس دیکر خواب غفلت سے بیدار کیا ،بلخصوص نوجوان طبقہ میں اسلامی روح پھونک دی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو اقبال شناسی کی بہت ذیادہ ضرورت ہے ، علامہ اقبال نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کا تصور پیش کر کے برصغیر میں سیاسی ہلچل مچادی ۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے قاید اعظم محمد علی جناح نے ساتھیوں سے ملکر آزاد مملکت کا حصول ممکن بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کلام اقبال سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے۔