Wسابقہ سی ای او ایجوکیشن یاسین خان بلوچ رخصت

ج*نئے سی۔ای۔او ایجوکیشن امان اللہ خان بھی محنت ، دیانت اور صلاحیتوں کے حوالے سے اچھی شہرت کے حامل ہیں انکی کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں،ممبر نیشنل اسمبلی و چئیرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی

اتوار 10 نومبر 2024 20:00

Rراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2024ء) سابقہ سی ای او ایجوکیشن یاسین خان بلوچ رخصت ، نئے سی۔ای۔او ایجوکیشن امان اللہ خان بھی محنت ، دیانت اور صلاحیتوں کے حوالے سے اچھی شہرت کے حامل ہیں انکی کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر نیشنل اسمبلی و چئیرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے سابقہ اور موجودہ سی۔

ای۔او ایجوکیشن کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایپسما شمالی پنجاب کے صدر و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان ، مرکزی سنئیر نائب صدر محمد فرقان چوہدری ، ڈی ای او ایلیمنٹری ملک محمد آصف، عامر انور ، ابرار احمد ایڈووکیٹ ، صدر ایپکا ایجوکیشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک ارشاد سلطان، راجہ زبیر ناصر امیدوار برا? چیرمین یو سی داماں سیداں، کامران سیف قریشی،راجہ وسیم سیفی،سید عادل شاہ، راجہ نعمان قمر،حافظ محمد یاسین، نمائندہ سپیشل برا? منسٹر آف ایجوکیشن پنجاب ناصرسلیم ستی، پروفیسر محمود اعجاز بٹ ، شاہد یوسف، سید زبیر علی شاہ ، نئیر کمال ، پرویز اقبال و دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

انجینئر قمر الاسلام راجہ نے یاسین خان بلوچ کی بطور سی۔ای۔او ایجوکیشن راولپنڈی کی دو سالہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نیک نامی اور کارکردگی کی بنیاد پر عزتیں سمیٹ کر رخصت ہورہے ہیں۔ نئے سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان نے محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں سی۔ای۔او شپ کے امتحان میں کامیابی کا ایک نمایاں اعزاز حاصل کیا ہے۔

امان اللہ ایک محنتی، باصلاحیت اور فرض شناس آفیسر ہیں ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔انھوں نے ایپسما کے تمام عہدیداران بالخصوص ابرار احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔ سابق سی۔ای۔او ایجوکیشن یاسین خان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے دور میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین اتفاق، اتحاد اور اہم اہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا نئے سی ای او ایجوکیشن اچھا ویڑن رکھتے ہیں مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں راولپنڈی ضلع ایک مثالی ضلع بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے انجینئر قمر الاسلام راجہ کی رہنمائی میں کام کرنے کا بڑا مزہ آیا انھوں نے ہر مرحلہ پر میری سپورٹ کی۔ نئے سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان نے تقریب کے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نظام تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ نجی تعلیمی شعبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ امان اللہ خان نے کہا کہ میں قمر الاسلام راجہ کی رہنمائی میں بہتر انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل مہارت پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

ابرار احمد خان ، محمد فرقان چوہدری ، عامر انور اور ابرار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں دونوں سی ای او ایجوکیشن کی امد پر انکا شکریہ ادا کیا اور یاسین خان بلوچ کی نجی تعلیمی اداروں کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے سی ای او ایجوکیشن ان سے زیادہ بہتر انداز میں نجی شعبہ کا خیال رکھیں گے۔ ابرار احمد خان نے انجنئیر قمر الاسلام راجہ کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکے علم دوست رویے کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ وہ نجی اداروں کو کمرشل کیٹگری سے نکالنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب کے آخر میں ابرار احمد خان نے قمر الاسلام راجہ ، یاسین خان بلوچ اور امان اللہ خان کو مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ کی لکھی گئی تفاسیر کی جلدیں پیش کیں