10 ماہ میں 112مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ‘ رپورٹ

6 پولیس اہلکار شہید ،8 اہلکار ،40 ڈاکو ہلاک ،95 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے

منگل 12 نومبر 2024 22:10

10 ماہ میں 112مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ‘ رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں سال کے 10ماہ میں 112مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس ریکارڈ کے مطابق 10ماہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 6پولیس اہلکار شہید جبکہ 8اہلکار زخمی ہوئے ۔رواں سال کے 10ماہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 40ڈاکو ہلاک ہوئے ۔ رواں سال کے 10ماہ میں مبینہ مقابلوں میں 95ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ۔ رواں سال پنجاب بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں میں بڑی حدتک اضافہ ہوا۔