
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ایچ ای سی کے ویمن امپاورمنٹ مینٹورنگ پروگرام کا افتتاح کر دیا
منگل 12 نومبر 2024 23:15

(جاری ہے)
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء الحق قیوم، منیجنگ ڈائریکٹر این اے ایچ ای نور آمنہ ملک اور عالمی شراکت داروں، ورلڈ بینک، یو ایس ایڈ، برٹش کونسل پاکستان کی اعلیٰ قیادت، وائس چانسلرز، ایچ ای سی اور مقامی تعلیمی اداروں کی سینئر انتظامیہ اور متعدد سرکاری یونیورسٹیوں کے حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے ایچ ای سی اور این اے ایچ ای کے اس اقدام کو بھرپور سراہا جس کا مقصد تعلیمی شعبے میں خواتین کی نمائندگی، صلاحیت سازی اور قیادت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں حالیہ خواتین وائس چانسلرز کی تقرری کو اعلیٰ تعلیم میں صنفی برابری کی جانب ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے جس میں تعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ، تشدد سے بچاؤ کے مراکز کا قیام اور خواتین کے وراثتی حقوق کے فروغ جیسے اقدامات شامل ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حقوق و فرائض، جوابدہی اور مراعات میں صنفی مساوات کا درس دیتا ہے،پاکستان میں سیاست، تعلیم، عدلیہ اور معیشت میں خواتین کی نمائندگی رہی ہےجو ملک میں یکسانیت پر مبنی اقدار کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی ایسے اقدامات کے لئے پرعزم ہے جو خواتین کی تعلیم میں مساوی شراکت کو فروغ دیتے ہیں، جیسے مختلف علاقوں میں سب کیمپسز کا قیام اور سکالرشپ پروگرامز میں خواتین کے لئے مخصوص کوٹہ مقرر کرنا۔اس موقع پر نور آمنہ ملک نے کہا کہ اس اقدام کا مرکز خواتین فیکلٹی اور سٹاف کی مینٹورنگ کرنا ہے جس سے انہیں قائدانہ مناصب اور اعلیٰ عہدوں پر ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ مینٹورنگ کا عمل انفرادی سیشنز پر مشتمل ہوگا جو شخصی طور پر، آن لائن یا ہائبرڈ فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے اور شرکاء کے لئے مخصوص ٹول کٹس اور ماڈیولز فراہم کئے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.