انڈونیشیاء کے سفیر teguh wiweko اور اکنامکس کے احمد سفیان کا اپنے وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہید بینظیر آباد کا دورہ کرنے اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے نوابشاہ پہنچ گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 13 نومبر 2024 17:14

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر 2024ء ) انڈونیشیاء کے سفیر teguh wiweko اور احمد سفیان کا اپنے وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے نوابشاہ پہنچ گیا جہاں صدر چیمبر آف کامرس شہیدبینظیرآباد ڈاکٹر ایوب آرائیں ،عبدالستار قریشی ،منیر حسین کھوکھر ،زیشان صادق آرائیں ،ناصر عباس ودیگر نے وفد کا خیر مقدم کیا جس کے بعد وفد نے چیمبر آف کامرس شہیدبینظیرآباد کے صدر ڈاکٹر ایوب آرائیں ودیگر کے ہمراہ نوابشاہ میں مختلف فیکٹریوں کا دورہ بھی کیا اور مقامی ریسٹورنٹ ایک پروقار تقریب کا نعقاد بھی کیا ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیئن وفد کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کیا گیا تقریب میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ذمہ داران و ممبران نے بھی شرکت کی اور انڈونیشیاء کے سفیر سے دو طرفہ تجارت کے حوالے سے سوالات بھی کیئے جس سے دو طرفہ تجارت کرنے میں آسانیاں ہونگی آخر میں آنے والے وفد کو چیمبر آف کامرس شہیدبینظیرآباد کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی

متعلقہ عنوان :