وفاقی تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 14 نومبر 2024 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون میں مجموعی طور پر 87104 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 60517 امیدوار پاس ہوئے، نتائج کا تناسب 70.41 فیصد رہا جبکہ ایس ایس سی پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 18614 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 11414 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 66.48 فیصد رہا۔

ایس ایس سی پارٹ ون میں 80900 ریگولر امیدواروں میں سے 58541 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 73.30 فیصد رہا جبکہ 6204 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 1976 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 32.51 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

ایس ایس سی پارٹ ٹو میں 727 ریگولر امیدواروں میں سے 591 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 82.31 فیصد رہا جبکہ 17887 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 10823 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 65.79 فیصد رہا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے تمام نتائج اپنی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیئے ہیں،جن طلبہ کے موبائل نمبر دیئے گئے تھے، بورڈ نے ایس ایم ایس کے ذریعے ان کے موبائل نمبر پر بھی نتائج ارسال کئے جبکہ طلبہ خود بھی 5050 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کرکے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔امتحانات کے دوران 20 طلبہ پر ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مقدمات بنائے گئے، تمام مقدمات کو منصفانہ ٹرائل کے بعد نمٹا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :