کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا

پیر 7 اپریل 2025 18:42

کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز (کل) منگل سے ہوگا، ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :