تھل یونیورسٹی کو عالمی معیار کی درسگاہ بنانا اولین ترجیح ہے ،وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد

جمعہ 15 نومبر 2024 16:57

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) وائس چانسلر تھل یونیورسٹی ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا ہے کہ تھل یونیورسٹی کو عالمی معیار کی درسگاہ بنانا اولین ترجیح ہے اور تمام اہداف ٹیم ورک کے تحت جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور وائس چانسلر چارج سنبھالنے کے بعد تمام شعبہ جات کے سربراہان سے تعارفی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیئے ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ یونیورسٹی میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بلند کرنے کے لیئے کوشش ہوگی کے دنیا ٹاپ رینگنگ یونیورسٹیز معاونت حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کے اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ نئی یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے بہت سے چیلنجز کا سامنا رہے گے مگر ٹیم ورک میری ترجیح ہے جس کی بدولت ہم کسی چیلنجز پر بروقت قابو پاسکیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کنٹرولر ڈاکٹر کبیر حسین ، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر شناور، ٹریژرر ملک محمد فہیم ،ڈپٹی رجسٹرار نجم سیال ،پی آر او ڈاکٹر خضر حیات چھینہ، ایس وی سی سجاول حسین نے مختلف امور پر وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد کو بریفنگ دی اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈ ارم جمیل، ڈاکٹر رضوان پراچہ،ڈاکٹر یاسمین توقیر ، عمر اکبر ، رابعہ صباء سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے ۔بعد ازاں وائس چانسلر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور کلاسز کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کی گئیں ۔\378

متعلقہ عنوان :