سموگ سے آگاہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکی زیرقیادت چیچہ وطنی میں واک کا انعقاد

ہفتہ 16 نومبر 2024 17:42

سموگ سے آگاہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکی زیرقیادت چیچہ وطنی میں واک کا انعقاد
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2024ء) چیچہ وطنی میں سموگ سے آگاہی کیلئے میونسپل کمپلیکس سے آزادی چوک تک اسسٹنٹ کمشنروحید حسن گوندل کی قیادت میں واک منعقد ہوئی۔ واک میں بلدیہ کے افسران، ملازمین اور دکانداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکا ءنے جو بینر اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ان پر سموگ سے محفوظ رہنے کے حوالے سے مختلف تحاریر درج تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھا رہی ہیں تاہم عوام کے تعاو ن کے بغیر اس پر قابو پانا مشکل ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس اور کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ کوڑے کرکٹ اور فصلوں کے فضلے کونذر آتش کرنے سے گریز کریں تاکہ ماحول کو مزید آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :