سرگودھا ،ویڈیو وائرل ہونے پر کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس جاری ، ڈی پی او نے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 16 نومبر 2024 19:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2024ء) سرگودھا شہر کے تھانہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے شہر کے تھانہ فیکٹری ایریا کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سٹی انم سرفراز کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ طلب کر لی۔

جبکہ ویڈیو شئیر کرنے کے الزام میں کانسٹیبل اکرم کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔اس حوالہ سے ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ویڈیو 15/20 روز پرانی ہے جسے اب وائرل کردیا گیا جس پر ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت و لاپرواہی میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :