انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیتے ہوئے 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

پیر 18 نومبر 2024 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2024ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور زاہد میاں نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے لئے بنائے گئے دو امتحانی مراکز پر چھاپہ مار کے دو جعلی امیدواروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے والا جعلی امیدوار محمد شفیق اصل امیدوار ضیاء الرحمن کی جگہ امتحان دے رہا تھا جبکہ ایک دوسرے امتحانی مرکز میں ملزم ناصر اصل امیدوار توقیر عباس کی جگہ امیحان دیتا ہوا پایا گیا۔ پکڑے جانے والے دونوں جعلی امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :