آغا خان یونیورسٹی اسپتال (AKUH) نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر عوامی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا

پیر 18 نومبر 2024 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2024ء) آغا خان یونیورسٹی اسپتال (AKUH) نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر عوامی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں ذیابیطس کو کنٹرول اور اس سے بچاؤ کے لیے قیمتی معلومات اور وسائل فراہم کیے گئے۔ تین گھنٹے طویل اس سیشن میں ماہرین کی گفتگو، انٹرایکٹو سیشنزڈیموسٹریشنزاور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ماہرین کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن شامل تھا۔

پینل نے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں ورزش، متوازن غذا اور باقاعدہ طبی معائنوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ معمول کے مشورے اور ٹیسٹ کس طرح بروقت تشخیص اور علاج میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ مہمانوں کے لیے مفت طبی معائنے کی سہولت فراہم کی گئی جن میں خون میں گلوکوز، کولیسٹرول، HbA1c، بلڈ پریشر، بی ایم آئی، کمر کی پیمائش اور جسمانی چربی کے ٹیسٹ شامل تھے۔

(جاری ہے)

انٹرایکٹو بوتھز میں دلچسپ گیمز، کوئز اور ذیابیطس مینجمنٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ڈیموسٹریشنز پیش کیے گئے۔ یہ اقدام ذیابیطس اور اس سے جڑے صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنے والے افراد کی حمایت کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے عزم کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اسپتال اور اس کی خدمات کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال میں بہترین معیار فراہم کرنے کو یقینی بناتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :