قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بچوں کی غذائیت کی اہمیت کے بارے میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 19 نومبر 2024 21:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بچوں کی غذائیت کی اہمیت کے بارے میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد بچوں کی غذائیت کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور بچوں میں غذائی کمی کو دور کرنا اور انہیں صحت مند غذائیں فراہم کرنے کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔

تربیتی ورکشاپ میں ماہرین نے بچوں کی صحت اور نشونماء کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔دو روزہ ورکشاپ میں فوکل پرسن ڈاکٹر میر ناصر قیوم،ردا ء فاطمہ کاظمی اور ڈاکٹر عبدالسلا م غیاث ڈی ایچ او گلگت نے بتایا کہ بچوں کی مناسب نشونما کے لئے متوازن غذا، وٹامنز، معدنیات اور پروٹین کا اہم کردار ہے۔دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں بچوں کے لئے بہترین غذائی پلان مرتب کرنے اور ان کی خوراک میں مفید تبدیلیاں لانے کے حوالے سے عملی مشورے دیے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ والدین کو بچوں کی غذائی عادات میں بہتری لانے کے لئے درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس تربیت میں ماہر غذائیات، ڈاکٹرز اور تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنے تجربات شیئر کیے۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں کی صحت کو بہتر بنانا اور ان کی غذا سے متعلق آگاہی بڑھانا تھا تاکہ وہ مستقبل میں صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکیں۔ ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر عبدالسلام غیاث اور فوکل پرسن ڈاکٹر قیوم نے ا تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :